مستقبل ایم ایم اے اور اسلام پسندوں کا ہے، راجہ بلال فیصل

جمعہ 20 جولائی 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل این اے 52 کے نامزد امیدوار راجہ بلال فیصل نے کہا ہے کہ مستقبل ایم ایم اے اور اسلام پسندوں کا ہے، سیکولر طبقات کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہونے والاہے، ہمیں اسلامی نظام حکومت سے استفادہ کرنا ہو گا، قیام پاکستان سے اب تک ہمیشہ جاگیرداروں سرمایہ داروں نے اس ملک پر راج کیا، ہر بار چہرے بدل کر وہی لوگ اسی نظام کے ساتھ مسلط کر دیئے جاتے ہیں، چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے، ایم ایم اے کی قیادت پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے، ہماری منزل خوشحال اور اسلامی پاکستان ہے عوام انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے میں کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سواں کیمپ روات، ترلائی، چٹھہ بختاور و دیگر مقامات پر کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔