حلقہ این اے 3 سوات II سے اے این پی کے عبدالکریم خان، مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف ، پی ٹی آئی کے سلیم رحمن، پیپلزپارٹی کے شہریار عامر زیب کے درمیان مقابلہ ہوگا

جمعہ 20 جولائی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 سوات II سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالکریم خان، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سلیم رحمن ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شہریار عامر زیب کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 سوات II سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالکریم خان ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سلیم رحمن، پاکستان پیپلز پا-رٹی کے امیدوار شہر یار عامر زیب کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 سوات سے متحدہ مجلس عمل کے اپنے امیدوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں دستبردار کردا دیا ہے۔ حلقہ میں انتخابی مہم اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔ امیدواران ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لئے اپنے سپورٹرز کے ذریعے اور خود گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔