ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو کا روہڑی تعلقہ کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنزکا دورہ

جمعہ 20 جولائی 2018 23:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے روہڑی تعلقہ کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنزکا دورہ کرکے وہاں پر نصب ہونے والی سی سی ٹی کیمرائوں اور مانیٹرنگ سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی سکھر رحیم بخش میتلو نے پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرائوں کی الیکشن والے دن 24گھنٹے نگرانی اور مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات کی اور اسٹاف سے معلومات بھی حاصل کی۔ ڈی سی سکھر نے پولنگ اسٹیشنز میں عملے کیلئے پینے کے پانی، باتھ رومز، بجلی، جنریٹرز، یو پی ایس اور دیگر سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔