شہباز شریف کی جوشیلی تقریر:سوشل میڈیا پر لیگی کارکنوں نے اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانا شروع کر دیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) سابق وزیر اعلیٰ کی جوشیلی تقاریر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لیگی کارکنان نے خود ہی اپنے لیڈر کا مذااق اڑانا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تقاریرمیں وہ جوش خطابت میں کہتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کے بعد کے پی کے کو پنجاب اور کراچی کو لاہورپھر لاہور کو پیرس،پنجاب کو ترکی اور پاکستان کو ملائشیا بنا کر دم لو نگا،شہباز شریف کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ضرب تقسیم چل پڑی ہے کہ پیرس کو ترجیح دی جائے یا ملائشیاکو،کراچی والے ڈائریکٹ پیرس آنے کے لیے بے تاب جبکہ کے پی کے والوں نے پنجاب آنے سے انکار کر دیا ہے ،۔ظفر ملک