جولائی کو عوام چوروں ڈاکوں کو مسترد کردینگے‘تمکین آفتاب

نظام کی تبدیلی کیلئے قیادت کا صاد ق و امین ہونا لازمی ہے‘رہنما (ق) لیگ

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:17

جولائی کو عوام چوروں ڈاکوں کو مسترد کردینگے‘تمکین آفتاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوام چوروں ڈاکوں کو مسترد کردینگے،ہماری آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کردیا گیا ہے،نظام کی تبدیلی کیلئے قیادت کا صاد ق و امین ہونا لازمی ہے،عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کرے تاکہ آئندہ کوئی حکمران قومی خزانے کو لوٹنے کی کوشش نہ کرے،پاکستان میں ایسا نظام آئے کی قانون سب کیلئے برابر ہو اور تعلیم و صحت کی سہولیات سب کو یکساں طور پر ملیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈور ٹو ڈور کمپین کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے پانچ سالوں میں ایک بھی ایک ایسا پروجیکٹ مکمل نہیں کیا جو چوہدری پرویز الہیٰ کے دور میں شروع کیا گیا تھا ،ہر ماہ نئے منصوبے کا افتتاح کیا گیا تاکہ اس میں نئے سرے سے کمیشن حاصل کیا جا سکے،قوم کے پیسوں پر بے دردی سے عیاشی کی گئی اگر اب حساب دینا پڑھ رہا ہے تو اس کو انتقام کا نام دے رہے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بڑی سیاسی شخصیت کا احتساب ہورہا ہے قوم کو اب ان چوروں کا ووٹ نہیں دینا چاہیے ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو آپ کے حقوق کا تحفظ کر سکیں۔