فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے 150 سے زائد سرکاری اہلکاروں کو پولنگ ڈیوٹی سے خارج کردیا ، ریزرو سٹاف طلب کر لیا گیا ، رپورٹس

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ( ایف ڈی ای ) نے 150 سرکاری عہدیداروں کو 25 جولائی کی پولنگ ڈیوٹی سے خارج کر دیا جس سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ( ڈی آر او ) کے پاس دیگر محکموں سے ریزرو سٹاف بلانے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیار رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف محکموں کے لگ بھگ 9000 اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی دی گئی تھی جن میں آرمی ، سیشن کورٹ ، الیکشن کمیشن آف پاکستان ، وفاقی وزارتوں اور بنکوں کے عہدیدار شامل تھے ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ حصہ وفاقی نظامت تعلیمات کا تھا جس کا سٹاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف کالجز اور سکولوں سے تھا تاہم گزشتہ ڈائریکٹوریٹ نے ڈی آر او کو آگاہ کیا کہ 150 سے زائد اہلکار الیکشن ڈیوٹی ادا نہیں کر سکتے کیونکہ زیادہ تر ان میں سے حج کے لئے چلے گئے ہیں جبکہ کچھ ریٹائرڈ ہو چکے ہیں کیونکہ وجوہات معقول تھیں اس لئے اسلام آباد کے ڈی آر او نے ریزرو سٹاف طلب کر لیا ہے واضح رہے کہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تین حلقے ہیں جن میں این اے 52، 53 اور این اے 54 شامل ہیں ۔ ۔