نواز شریف مشکل میں اپنی غلطیوں سے پھنسے،خلاف فیصلہ آنے پر عدالت میں لڑیں ، عدالت سے نہیں لڑیں، چودھری نثار
میں نے (ن) لیگ سے اس طرح وفاداری نبھائی جیسے سگا بھائی نبھاتا ہے، جس امیدوار کو بلے کے نشان پر کھڑا کیا جا رہا ہے اس نے ساری عمر پارٹیاں تبدیل کرنے میں گزاری ، ملک کو درپیش خطرات اور اقتصادی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، جلسے سے خطاب
ہفتہ 21 جولائی 2018 22:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم چودہ پندرہ افراد نوازشریف کو آگے لائے، میرے سوا سب ن لیگ چھوڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مشکل میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے پھنسے ہیں۔چودھری نثار نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو کہا مشکل میں اپنے مخالف کم کرنے چاہئیںلیکن نواز شریف نے خود لکھ کر دیا کہ عدالت میرا کیس سنے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ آ گیا ہے تو پھر اسے عدالت میں لڑیں عدالت سے نہیں لڑیں۔انہوں نے کہا کہ میں چپ بھی رہ سکتا تھا لیکن میں نے سچی بات کہی، یہ نواز شریف کا کام تھا کہ خوشامدیوں کی نہ سنتے میری بات سنتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا اگر ٹکٹ چاہئے تو درخواست دو، میں نے کہا آپ لاہور کے ہو تو میں پوٹھوہار سے ہوں درخواست نہیں دوں گا۔انہوں نے کہاکہ جس امیدوار کو بلے کے نشان پر کھڑا کیا جا رہا اس نے تو ساری عمر پارٹیاں تبدیل کرنے میں گزاری ہے ،ْیہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں میرے ساتھ نیچے ایم پی اے آیا تھا ،ْبینظیر بھٹو آئی تو ان کیساتھ شامل ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور میں سکول کے زمانے سے ہم دوست ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ چودھری نثار کہے گا تو ٹکٹ دوں گا، میں نے کہا میں عوام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا، میں نے سیاست میں صرف دوست کمائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کو درپیش خطرات اور اقتصادی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ موجودہ درپیش مسائل سے کوئی بھی سیاسی جماعت اکیلے نمٹنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جیپ کے نشان کا کسی ادارے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا مشکل ترین الیکشن ہے اور انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت بنانے والی پارٹی کو مشکل ترین اقتصادی صورتحال کا سامنا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.