ڈالر کی اڑان نہ رکی تو ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا،کریم عزیز ملک
غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہونے سے سنگین مسائل جنم لینگے،نائب صدر ایف پی سی سی آئی
اتوار 22 جولائی 2018 17:50
(جاری ہے)
روپے کی قدر کم کرنے سے جس سے برامدات میں2.7 ارب ڈالر کامعمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ ضروری اشیاء اور خام مال کے درامدی بل میں اس سے کہیں زیادہ اضافہ ہو اورغیر ملکی قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔روپے کی بے قدری سے درامدات بھی مہنگی ہو گئی ہیں جو برامدات سے دگنے سے بھی زیادہ ہیں۔
روپے کے زوال سے ملک میں افراط زر بڑھ گیا ہے جس سے عام آدمی متاثر ہوا ہے۔ اس سے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا جس سے مسائل جنم لینگے۔انھوں نے کہا کہ تیل، ایل این جی اور خوردنی تیل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں معیشت کے چند شعبے بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں جن میں تعمیرات کا شعبہ شامل ہے جس سے درجنوں زیلی صنعتوں اور لاکھوں افراد کا مستقبل وابستہ ہے۔ روپے کے زوال سے سیمنٹ،سٹیل ، المونیم، شیشہ، رنگ و روغن اور دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے تعمیراتی سرگرمیاں ماند پڑرہی ہیں جس سے جی ڈی پی بھی متاثر ہو گا۔انھوں نے کہا کہ روپے کی بے قدری کا سارا ملبہ عوام پر نہ ڈالا جائے، بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے جبکہ بینکوں کا سود اور سیلز ٹیکس کم کیا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے کسی حد تک محفوظ رکھا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.