Live Updates

تحریک انصاف سٹی عہدہ داران اور یوتھ ونگ بہاول پور کاہنگامی اجلاس

ضلعی جنرل سیکریٹری اورسٹی جنرل سیکریٹری پر ن لیگ کوسپورٹ کرنے کاالزام‘ عمران خان‘ صدرجنوبی پنجاب اسحق خاکوانی‘ جنرل سیکریٹری عون عباس ‘سٹی صدربہاول پور تحسین نوازگردیزی سے نوٹس لینے عہدوں سے برطرف کرکے تحقیقات کامطالبہ

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سٹی عہدہ داران اور یوتھ ونگ بہاول پور کاہنگامی اجلاس‘ ضلعی جنرل سیکریٹری اورسٹی جنرل سیکریٹری پر ن لیگ کوسپورٹ کرنے کاالزام‘ چیرمین عمران خان‘ صدرجنوبی پنجاب اسحق خاکوانی‘ جنرل سیکریٹری عون عباس ‘سٹی صدربہاول پور تحسین نوازگردیزی سے نوٹس لینے عہدوں سے برطرف کرکے تحقیقات کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف سٹی بہاول پورکے عہدہ داران اور آئی ایس ایف بہاول پورکاہنگامی اجلاس زیرصدارت سٹی نائب صدر فرقان افضل انصاری‘ صدر یوتھ ونگ سٹی بہاول پور نویدکانجومنعقدہوا اجلاس سٹی یوتھ ونگ آفس صدرپلی پرمنعقدہوااجلاس میں 19 یونین کونسلوں کے عہدہ داران اورکونسلرزسے شرکت کی اجلاس میں سیداعجازحسین بخاری نائب صدر سٹی بہاول پور‘ آصف حسین جوائنٹ سیکریٹری سٹی بہاول پور‘ زین طارق سیکریڑی پبلسٹی سٹی بہاول پور‘ سیدعلی رضا بخاری سینئررہنما پی ٹی آئی ‘ سیدعمران کرمانی سیکریٹری انفارمیشن سٹی بہاول پور‘ اسدحسین شاہ جوائنٹ سیکریٹری سٹی بہاول پور‘اسدشیروانی ضلعی جنرل سیکریٹری آئی ایس ایف بہاول پور‘ شکیل خان جنرل سیکریٹری ساوتھ پنجاب‘ رائو نعمان عشرت ممبرکورکمیٹی یوتھ ونگ بہاول پورسمیت دیگرنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر فرقان افضل‘ صدر یوتھ ونگ سٹی بہاول پورنویدکانجونے کہاکہ عدیل اسلم سٹی جنرل سیکریڑی پاکستان تحریک انصاف اورضلعی جنرل سیکریٹری نبیل الرحمان‘ن لیگ کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں اوربلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے کونسلرزن لیگ کے ہاتھ فروخت کردیئے انہوں نے کہاکہ دونوں افراد پارٹی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہورہے ہیں اوریہ دونوں عہدہ دارعرصہ دراز سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں اوراس الیکشن میں تو نبیل الرحمان اپنے کزن بلیغ الرحمان کے لئے ووٹ مانگ رہاہے جس سے پارٹی کوسخت نقصان پہنچ رہاہے انہوں نے کہاکہ نبیل الرحمان کاوالد بھی فیس بک پراپنے اکاونٹ کے زریعے چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے متعلق انتہائی نازیباٹیکسٹ پوسٹ کررہاہے جبکہ عدیل اسلم اپنی سیاست چمکانے کے لئے پارٹی میں گروپنگ کوہوادے رہاہے تاکہ بہاول پورمیں پارٹی کوتباہ کیاجاسکے انہوں نے الزام عائد کیاکہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں عدیل اسلم نے ن لیگ کے امیدواروں کے فارموں کی تصدیق کرکے پارٹی ڈسپلن کی خلا ف ورزی کی ہے انہوں نے کہاکہ نبیل الرحمان اور عدیل اسلم دونوں مبینہ طورپردرپردہ بلیغ الرحمان اور رانامحمدطارق کی انتخابی مہم چلارہے ہیں انہوں نے فوری طورپر چیرمین عمران خان‘ صدرجنوبی پنجاب اسحق خاکوانی‘ جنرل سیکریٹری عون عباس ‘سٹی صدربہاول پور تحسین نوازگردیزی سے مذکورہ عہدہ داران کے خلاف نوٹس لینے ان کو عہدوں سے برطرف کرکے تحقیقات کامطالبہ کیابصورت دیگر یوتھ ونگ بہاول پوراورپاکستان تحریک انصاف سٹی کے عہدہ دارکالی بھیڑوں کے خلاف پریس کلب بہاول پورکے سامنے احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات