Live Updates

پاک افواج کی نگرانی میں انتخابات پوری قوم کا مطالبہ ہے ،ہم نہیں چاہتے کسی کیخلاف یا کسی کے حق میں دھاندلی کی جائے، شفاف انتخابات ہی ملک میں جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کی ضمانت ہوں گے،سینیٹر چوہدری محمدسرور

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاک افواج کی نگرانی میں انتخابات پوری قوم کا مطالبہ ہے ،ہم نہیں چاہتے کسی کے خلاف یا کسی کے حق میں دھاندلی کی جائے، شفاف انتخابات ہی ملک میں جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کی ضمانت ہوں گے، عوام کے ووٹوں سے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان وزیر اعظم ہوں گے، وہ اتوار کے روز تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار شفقت محمود اور مراد راس کے دفتر میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر سیمی بخاری اور مر کزی خاتون رکن سیماانوار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک میں شفاف انتخابات کی بات کی ہے اور جوجماعتیں خود دھاندلی کر کے کامیاب ہوتی رہی ہیں، آج وہ اپنی شکست کو چھپانے کیلئے دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی نگرانی میں عام انتخابات یقینی طور پر شفاف ہوں گے اور یہ پہلی بار نہیں ہو رہا اس سے پہلے بھی بلدیاتی اور ضمنی انتخابات پاک افواج کی نگرانی میں ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اصل میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو پتہ چل چکا ہے، عوام انکے ساتھ نہیں اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ،ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ تحر یک انصا ف اقتدار میں آکر ملک کو کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامز ن کر یگی۔ قومی اسمبلی کے امیدوار شفقت محمود نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ چکے ہیں اور ہمیں اس بات کا مکمل یقین ہے کہ آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور ہم پورے ملک میں بھر پوراور تاریخی کامیابی حاصل کر یں گے۔

مراد راس نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار یا وزیر اعظم بننے کی نہیں ملک کو غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قوم انکے ساتھ کھڑی ہو چکی ہے، 25جولائی کو فتح بلے اور عمران خان کے موقف کی ہوگی اور کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں اپنے انجام سے دوچار ہوجائیں گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات