Live Updates

پہلی رات نواز شریف کے ساتھ جیل میں کیا ہوا؟ شہباز شریف نے بتا دیا

نواز شریف کو پہلی رات جیل انتظامیہ نے زمین پر سلایا اور کہا کہ آج ہمارے پاس بیڈ نہیں ہے، ن لیگ صدر شہباز شریف کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 جولائی 2018 11:12

پہلی رات نواز شریف کے ساتھ جیل میں کیا ہوا؟ شہباز شریف نے بتا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ہونے والے سلوک سے متعلق بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ نے ان سے ملاقات بھی کی۔

اسی متعلق شہباز شریف کا ایک پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ جب میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ملنے گیا تو نواز شریف نے مجھے جیل میں اپنی پہلی رات سے متعلق بتایا۔جو سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔نواز شریف نے مجھے بتایا کہ پہلی رات مجھے جیل میں زمین پر سلایا گیا۔تو نواز شریف نے کہا کہ کیا میں کوئی دہشت گرد وہں جو مجھے زمین پر سلا رہے ہو۔

(جاری ہے)

میں نے اس ملک کی خدمت کی ہے تو جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آج ہمارے پاس جیل میں بیڈ نہیں ہے۔

اور انہوں نے مجھے بتایا کہ باتھ روم اتنا گندا تھا کہ کوئی جانور بھی اس میں رفع حاجت کے لیے نہ جا سکے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھ کہ ایسی بات نہیں ہے کہ جیل میں سہولتوں کا فقدان ہے بلکہ یہ سب جیل انتظامیہ اور نگران حکومت کی انتہائی گری ہوئی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔یاد رہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔

نواز شریف اور مریم نواز 13جولائی کو لندن سے پاکستان آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔اور اب وہ اڈیالہ جیل میں سزا کا ٹ رہے ہیں۔گزشتہ روز نواز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات