Live Updates

کیا عمران خان وزیر اعظم بن سکیں گے ؟

معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پی ٹی آئی کو بڑی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 جولائی 2018 11:28

کیا عمران خان وزیر اعظم بن سکیں گے ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جولائی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماہر علم نجوم سامعہ خان نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں اس وقت چار لوگ بڑے طاقتور رہیں گے۔ ان چار لوگوں میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی، چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف شامل ہیں۔ سامعہ خان نے کہا کہ ان چاروں میں سے کسی کے نام بھی وزارت عظمیٰ قرعہ نکل سکتا ہے۔

سامعہ خان نے بتایا کہ اگر عمران خان وزیراعظم نہ بن سکے تو ہو سکتا ہے کہ ہمارے لیے کوئی ٹیسٹ ٹیوب وزیر اعظم تیار کر لیا جائے جس پر پروگرام اینکر محمد مالک نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ سمجھوتہ کر کے شاہ محمود قریشی کو ملک کا وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں دو روز باقی ہیں۔

(جاری ہے)

25 جولائی کو ملک بھر میں پولنگ ہو گی جس کے تحت عوام اپنے من پسند اُمیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق سیاسی پارہ چڑھ چکا ہے لیکن عام انتخابات میں فی الوقت پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن میں کانٹے دار مقابلہ ہے البتہ پی ٹی آئی کا پلڑا متعدد حلقوں سے بھاری ہے جس کی وجہ سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا قوی امکان ہے۔عام انتخابات 2018ء کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔ آج رات 12بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائے گا جس کے بعد اُمیدوارحلقے میں اپنی مہم نہیں چلا سکیں گے جبکہ کل 24جولائی کو ا نتخابی اُمیدوار پولنگ ڈے کے حوالے سے تیاریاں کر یں گے ۔

جو اُمیدوارپولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم نہیں کریں گے انہیں دو سال قیداورایک لاکھ روپے تک کا جُرمانہ ہوسکتا ہے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت میڈیا پرسیاسی جماعتوں کے اشتہارات پر23 اور24 جولائی کی درمیانی شب کے بعد پابندی عائد ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات