Live Updates

شیخ رشید نے این اے 60 کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا

کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بھگتیں، درخواست میں موقف

پیر 23 جولائی 2018 12:48

شیخ رشید نے این اے 60 کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما حنیف عباسی کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 60 کے انتخابات ملتوی کیے جانے کا نوٹی فکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ پیر کو این اے 60 سے امیدوار شیخ رشید نے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بھگتیں۔درخواست میں مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے حلقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں سزا ہونے پر ان کے حلقوں کا الیکشن ملتوی نہیں ہوا تو حنیف عباسی کے حلقے کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا۔ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 سے حنیف عباسی اور شیخ رشید مدمقابل تھے تاہم ایفیڈرین کیس میں عدالت نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حلقے میں انتخاب مخر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات