ووٹ کا درست استعمال کرکے ہی چور لیٹروں سے ملک کو نجات دلائی جاسکتی ہے ،لئیق خان

ملک اب کرپٹ عناصر کو اقتدار کے منصب تک پہنچانے کا متحمل نہیں ہوسکتا ،بزرگ سماجی رہنما ڈاکٹریعقوب سے ملاقات میں گفتگو

پیر 23 جولائی 2018 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل این اے 251کے نامزد امیدوارمحمد لئیق خان نے کہا ہے کہ عوام25جولائی کو ایماندار اور اہل قیادت کو ووٹ دیں،ووٹ ایک شہادت اور گواہی ہے اس کے درست استعمال کرکے ہی چور لیٹروں سے ملک کو نجات دلائی جاسکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن مہم کے سلسلے میںکشمیر ٹاون کے دورے کے موقع پر بزرگ سماجی رہنما ڈاکٹر محمد یعقوب سے ملاقات کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد یعقوب نے لئیق خان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔لئیق خان نے کہا کہ کہ ملک اب کرپٹ عناصر کو اقتدار کے منصب تک پہنچانے کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

ماضی میں اس کا تلخ تجربہ رہا ہے ، جن کو ووٹ دے کر اسمبلیوںتک پہنچایا گیا وہ عوام سے لوٹ مار کر کے کرپشن کا پیسہ لے کر بیرون ملک فرار ہوگئے ، ،لئیق خان نے کہاکہ شہر قائد میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، گٹر ابل رہے ہیں بجلی اور پانی کیلئے عوام ترس رہے ہیں ، اللہ نے متحدہ مجلس عمل کی صورت میںپاکستانی عوام کو ایک تحفہ دیا ہے عوام مخلص اور دیانتدار قیادت کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ، اللہ کا خوف رکھنے والے افراد ہیں عوام کو مسائل کے دلدل سے نجات دلا سکتے ہیں ، متحدہ مجلس عمل کی سیاست کا مقصد اللہ کے دین کی سربلندی ہے ، ہم نے ملک میں اسلامی نظام کو نعرہ لگایا ہے اللہ تعالی ہمیں 25جولائی کو سرخ رو کرے گا، لئیق خان نے کہا کہ ہمارا عوم سے دعدہ ہے کہ منتخب ہوکر مذید موئثر اندازمیں عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کیاجائے گا۔