ووٹرز کا امیدواروں کو ٹف ٹائم دینے کا سلسلہ جاری

ن لیگی سابق ایم پی اے کے امیدوار چوہدری اکرام کو شہریوں نے گھیر لیا، چور چور کے نعرے لگائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 جولائی 2018 17:41

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جولائی 2018ء) :: ووٹرز کا امیدواروں کو ٹف ٹائم دینے کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ۔۔الیکشن 2018 میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہی اور تمام انتخابی امیدواروں نے انتخابی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔انتخابی امیدواروں کے پاس ووٹرز کو منانے کے لیے کچھ دو روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔۔اس بار لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے۔

اور وہ اپنے سیاسی رہنماؤں سے یہ سوال کرنے لگ گئے ہیں کہ پانچ سال ہمارا خیال نہیں آیا اب ووٹ مانگنے کیوں آئے ہیں۔ایسی ہی شرمندگی کا سامنا سیالکوٹ میں ن لیگی رہنما کو کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہن لیگی سابق ایم پی اے کے امیدوار چوہدری اکرام کو شہریوں نے گھیر لیا، چور چور کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب چوہدری اکرام انتخابی مہم سلسلے میں جا رہے تھے تو ان کا استقبال دیکھو دیکھو کون آیا چور آیا چور آیا کے نعروں سے استقبال کیا گیا۔

اور خواجہ آصف مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں ایک ہی روز باقی رہ گیا ہے۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔

البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔اور اب سب سیاسی پارٹیوں کے پاس ووٹرز کو منانے کے لیے بس کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔