متحدہ مجلس عمل کے قائدین سمیت دیگر امیدواروں پر حملوں کی شدید مذمت

الیکشن کے دوران تمام سیاسی قائدین اور امیدواروں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے،مفتی محمد عبداللہ کی نگران وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل

پیر 23 جولائی 2018 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے قائدین سمیت دیگر امیدواروں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور نگران وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کے دوران تمام سیاسی قائدین اور امیدواروں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات مفتی محمد عبداللہ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ ملک میں انتخابات کے موقع پر بڑی خون ریزی پھیلانے کیلئے ملک دشمن قوتیں سرگرم عمل ہوچکی ہیں اور متحدمجلس عمل کے قائدین سمیت کئی انتخابی امیدواروں پر حملے ہوچکے ہیں انہوں نے ایم ایم اے کے امیدوار سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر دو مرتبہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے ۔

۔۔۔اعجاز خان