Live Updates

ووٹ کسے دیا جائے، شاہد آفریدی کی صاحبزادیوں نے بھی اپنے پسندیدہ رہنما کا نام بتا دیا

"پاکستان کو بدلے گا عمران خان انشاء الله ، آپ سب عمران خان کو ووٹ دیں" سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں قومی کرکٹر شاہد آفریدی کی 2 صاحبزادیوں نے عوام سے عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کردی

muhammad ali محمد علی پیر 23 جولائی 2018 21:39

ووٹ کسے دیا جائے، شاہد آفریدی کی صاحبزادیوں نے بھی اپنے پسندیدہ رہنما ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2018ء) ووٹ کسے دیا جائے، شاہد آفریدی کی صاحبزادیوں نے بھی اپنے پسندیدہ رہنما کا نام بتا دیا، "پاکستان کو بدلے گا عمران خان انشاء الله ، آپ سب عمران خان کو ووٹ دیں" سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں قومی کرکٹر شاہد آفریدی کی 2 صاحبزادیوں نے عوام سے عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا۔

انتخابات کے انعقاد میں محض 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ جبکہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم پیر کی شب 12 بجے ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔ ایسے میں تمام بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب متعدد غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے انتخابات سے قبل سرویز اور جائزے بھی جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ سرویز اور جائزہ رپورٹوں میں عوام رائے سے متعلق نتائج بتائے گئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے مایہ نازی کرکٹرز اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی انتخابات کے حوالے سے خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ روز کے دوران کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز نے اپنے خصوصی پیغام میں عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

جبکہ 2 روز قبل عظیم سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ووٹ دیں۔ اب جہاں بڑی بڑی شخصیات اپنے پیغامات جاری کر رہی ہیں، وہیں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ سوشل میڈیا پر پیر کے روز پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادیوں کا خصوصی ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ اس پیغام میں شاہد آفریدی کی صاحبزادی نے عوام سے عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ شاہد آفریدی کی صاحبزادیوں کا کہنا ہے کہ "پاکستان کو بدلے گا عمران خان انشاء الله ، آپ سب عمران خان کو ووٹ دیں"۔ شاہد آفریدی کی صاحبزادیوں کا ویڈیو پیغام ملاحظہ کیجیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات