ایم ایم اے حقیقی سیا سی متبادل قوت ہے،ڈاکٹر عبیداللہ گوہر

منگل 24 جولائی 2018 00:00

گوجرانوالہ ۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدواران این اے 80 سے ڈاکٹر عبیداللہ گوہر این اے 82 سے فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ عوام اپنی آنے والی نسلوں کو غربت ، جہالت اور پریشانیوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں متحدہ مجلس عمل کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ایم ایم اے حقیقی سیا سی متبادل قوت ہے اور پاکستان کے عوام ایم ایم اے کے ساتھ ہیں جس کا مظاہرہ پوری قوم 25جولائی کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گی ۔

متحدہ مجلس عمل پاکستان کو اس کے قیام کے مقصد سے ہم آہنگ کرنے کی جدوجہد کررہی ہے ہم ان شا ء اللہ 2018کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ کریں گے تاکہ جس عظیم مقصد کیلئے ہمارے بڑوں نے بے مثال قربانیاں پیش کرکے پاکستان حاصل کیا تھاوہ مقصد حاصل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے گر جاکھ روڈ پر این اے 82 اور پی پی 56 میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں لوگوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران اور کارنر میٹنگز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ڈاکٹر عبیداللہ گوہر نے کہا کہ این اے 82 میں فرقان عزیز بٹ اور پی پی 56 میں بیگم ڈاکٹر عبید اللہ گوہر ایم ایم اے کے مشترکہ امیدوار ہیں، عوام 25 جولائی کو انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کر یں۔