ہزارہ ڈویژن کی 7 قومی اور 18 صوبائی نشستوں پر 335 امیدواروں کے درمیان کل کانٹے دار مقابلے ہونگے

انتخابی عمل کیلئے 2800 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، 647 پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے ایبٹ آباد کے این اے 15 اور 16 کی کی دو نشستوں پر 14 اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر 69 امیدوار مدمقابل ہونگے

منگل 24 جولائی 2018 14:31

ہزارہ ڈویژن کی 7 قومی اور 18 صوبائی نشستوں پر 335 امیدواروں کے درمیان کل ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) ہزارہ ڈویژن کی 7 قومی اور 18 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 335 امیدواروں کے درمیان کل بدھ کو مقابلہ ہو گا۔ انتخابی عمل کیلئے 2800 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، 647 پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے 7 اضلاع سے 7 قومی اور 18 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 335 امیدواروں کے درمیان مقابلہ (آج) بدھ کو ہو گا۔

لوئر کوہستان اور اپر کوہستان کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 11- پر 17 اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پی کے 25، 26 اور 27 پر 31 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ضلع بٹگرام کی واحد قومی اسمبلی کی نشست این اے 12- پر 8 اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پی کے 28 اور 29 پر 27 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ ضلع مانسہرہ اور ضلع تورغر کی قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 13 اور این اے 14 پر 14 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پی کے 30، 31، 32، 33، 34 اور 35 پر 63 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہزارہ ڈویژن کے مرکز ضلع ایبٹ آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 اور 16 کی کی دو نشستوں پر 14 اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پی کے 36، 37، 38 اور 39 پر 69 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ ضلع ہری پور میں قومی اسمبلی کی واحد نشست این اے 17- پر 14 امیدوار اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پی کے 40، 41 اور 42 پر 48 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 335 امیدواروںمیں مختلف چھوٹی اور بڑی سیاسی جماعتوں اور آ زاد امیدوار شامل ہیں جبکہ ہزارہ میں انتخابی عمل کیلئے 2800 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سی647 پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ ضلع ایبٹ آباد میں 781 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 257 کو حساس ترین اور 524 کو نارمل ڈکلیئر کیا گیا ہے۔

ضلع ہری پور میں 601 پو لنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 89 حساس ترین، 287 حساس اور 225 نارمل ہیں۔ ضلع مانسہرہ میں پولنگ سٹیشنوں کے حوالہ سے سب سے بڑا ضلع ہے جہاں 864 پولنگ سٹیشن ہیں جن میں 115حساس ترین، 497 حساس اور 252 نارمل ہیں۔ اسی طرح ضلع بٹگرام میں مجموعی طور پر 256 پولنگ سٹیشن ہیں جہاں 85 حساس ترین، 97 حساس اور 74 نارمل قرار دیئے ہیں۔ ضلع تورغر پولنگ سٹیشنوں کے مقابلہ میں سب سے چھوٹا ہے جہاں پر 113 پولنگ سٹیشن ہیں اور 19 پو لنگ سٹیشن حساس ترین، 8 حساس اور 86 نارمل ہیں۔ ضلع کوہستان میں 185 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 82 کو حساس ترین، 68 حساس اور 35 نارمل ہیں۔