Live Updates

کیا کوئی اپنی ماں کے ساتھ غداری کرسکتا ہے،عمران خان کو ووٹ دیں

معروف سابق کرکٹر محسن خان عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 جولائی 2018 23:21

کیا کوئی اپنی ماں کے ساتھ غداری کرسکتا ہے،عمران خان کو ووٹ دیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2018ء) :معروف سابق کرکٹر محسن خان عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے۔محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی اپنی ماں کے ساتھ غداری کرسکتا ہے،عمران خان کو ووٹ دیں تاکہ ہم اپنی تقدیر بدل سکیں۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے ۔بڑے فیصلے اور بڑے معرکے کی گھڑیاں قریب سے قریب تر آ رہی ہیں۔

عوام پرجوش ہیں کیونکہ وہ پانچ سال بعد اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کرنے جارہے ہیں۔اس موقع پر سیاسی جماعتیں بھی اپنے مخالفین کو زیر کرنے کے لیے تیار ہیں ۔سیاسی جماعتوں کا اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کا یہ آخری لمحہ ہے کیونکہ کل پولنگ بوتھ میں جانے کے بعد کون کسے ووٹ دے گا یہ اختیار مکمل طور پر ووٹرکے ہاتھ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

اس موقع پر انکے امکانات اس قدر واضح ہیں کہ تجزیہ کاروں کی جانب سے الیکشن سے پہلے ہی یہ پیشگوئیاں کی جارہی ہیں کہ تحریک انصاف واضح سیٹیں لینے میں کامیاب ہوجائے گی۔اس موقع پر پاکستان کی معروف شخصیات بھی نہ صرف عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں بلکہ اس موقع اپنی سیاسی پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔عمران خان کے دوست اور پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر محسن حسن خان عمران خان کے لیے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور عمران خان وہ شخص ہے جو اکیلا 22 سال سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پہلے یہ انسان کرکٹ میں بہتری لے کر آیا اب وہ پورے پاکستان کی بہتری کے لیے نکلا ہے۔عمران خان کا نعرہ ہی تعلیم ،صحت اور قانون کی بالادستی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کینسر ہسپتال بنایا پاکستانیوں کے لیے،نمل بنائی اپنی قوم کے لیے۔

جب عمران خان کی حکومت آئی گی تو آپ دیکھیں گے کہ عمران خان کیسا انقلاب لائے گا۔اس موقع پر وہ بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوئی تکلیف نہیں ہم آرام سے رہ سکتے ہیں مگر ہمیں تکلیف یہ کہ ہماری نئی نسل کو بنیادی سہولیات ملنا ضروری ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم بھی آپ کو ناامید کریں تو آپ ہمیں بھی مسترد کردیں۔آج اپنے مطلب کا نہیں سوچنا ،ہمیں پاکستان کا سوچنا ہے ،اپنی ماں کا سوچنا ہے کیونکہ پاکستان ہماری ماں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات