نوشہروفیروز،پی پی اور آزاد امید وار آمنے سامنے،پولنگ روک دی گئی

بدھ 25 جولائی 2018 17:13

نوشہروفیروز،پی پی اور آزاد امید وار آمنے سامنے،پولنگ روک دی گئی
نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2018ء) این اے 211 پی ایس 34 کے عمر میمن پولنگ اسٹیشن پر پی پی اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان تکرار کے درمیان پرزائیڈنگ آفیسرنے پولنگ معطل کر دی اور ایک گھنٹہ گزر جانے کے باوجود ووٹ ڈالنے کا عمل شروع نہ ہوسکاتھا جبکہ گوٹھ پرائمری اسکول کھنڈو مری میں بھی پولنگ معطل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں بتایا جاتا ہے کہ یہاںپر جی ڈی اے اور پی پی کے پولنگ ایجنٹوں میں سخت تلخ کلامی ہوئی ہے۔