نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271 بلیدہ میں پولنگ و سکیورٹی عملہ پر حملے کی شدید مذمت

سکیورٹی اور پولنگ عملہ کے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا ، غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا

بدھ 25 جولائی 2018 19:57

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271 بلیدہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271 بلیدہ میں پولنگ عملہ اور ان کی سیکورٹی پر مامور سکیورٹی فورسز کے عملہ پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے شہید سکیورٹی اہلکاروں اور پولنگ عملہ کے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے بھی اظہار ہمدردی کیا۔