ساہیوال، پولنگ کے موقع پر سکیورٹی اداروں کے امن و امان کے حوالے سے موثر اقدامات

بدھ 25 جولائی 2018 20:56

ساہیوال۔25جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) ساہیوال شہر اور دیہاتی علاقوں میں پولنگ کا عمل پر امن طور پر جاری رہا، اس موقع پر سکیورٹی اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے،تاہم اکا دکا پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے مابین جھگڑے سے چند کار کن معمولی زخمی ہوئے جبکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آیا، ساہیوال کے حلقہ این اے 147،پی پی 196اور پی پی 197میں بھی صبح کے وقت بڑی تعداد میں لوگ پولنگ اسٹیشن پہنچے تاہم دوپہر کو موسم شدید گرم ہونے کی وجہ سے ٹرن آ ئوٹ کم رہا جبکہ سہ پہر تین بجے کے بعد دوبارہ لوگ گھروں سے نکلے اور پولنگ اسٹیشن پہنچے ، سہ پہرتین بجے کے بعد مذکورہ بالا حلقوں میں ووٹنگ کا ٹرن آئوٹ کسی پولنگ اسٹیشن پر 40فیصد اور کسی پر 50فی صد رہا تاہم موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے لوگوں نے دوبارہ پولنگ اسٹیشن کا رخ کیا اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔