Live Updates

این اے 174 بہاولپور۔5 سے پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم سمیع الحسن گیلانی 63 ہزار 884 ووٹ لے کر کامیاب

جمعرات 26 جولائی 2018 18:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 بہاولپور۔5 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم سمیع الحسن گیلانی 63 ہزار 884 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پرنس بہلول عباس عباسی 58 ہزار 92 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار مخدوم سید علی حسن گیلانی 51 ہزار 359 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 52.68 فیصد رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات