حلقہ این اے 201 لاڑکانہ۔2 ،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے خورشید احمد جونیجو 97 ہزار 51 ووٹ لے کر کامیاب قرار،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 201 لاڑکانہ۔2 سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے خورشید احمد جونیجو 97 ہزار 51 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اللہ بخش انڑ 69 ہزار 111 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی قراة العین 10 ہزار 305 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 52.71 فیصد رہی۔