حلقہ این اے 224 ٹنڈو اللہ یار، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے ذوالفقار بچانی 97 ہزار 147 ووٹ لے کر کامیاب ،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 19:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 224 ٹنڈو اللہ یار سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار ذوالفقار بچانی 97 ہزار 147 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے محمد محسن 70 ہزار 914 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے ولی محمد لغاری 7 ہزار 867 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 54.05 فیصد رہی۔