ضلع بھر میں قومی اسمبلی کی تما م نشستوں پرپاکستان تحریک انصاف کا میا ب

جمعرات 26 جولائی 2018 19:59

ملتان۔26جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) ضلع ملتان سے قومی اسمبلی کی تمام نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف نے کلین سویپ کردیا،عوام نے نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا بلکہ نئے پاکستان کے سونامی نے کئی امیدواروں کی سیاست کاخاتمہ کردیاجن میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی ،سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن اور سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ بھی شامل ہیں جبکہ انہی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے مرحلے پر ہی مخدوم جاوید ہاشمی کی سیاست بھی ختم ہوگئی ،یوسف رضاگیلانی اور ان کے تین بیٹوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا جن میں سے صرف ایک بیٹے علی حیدرگیلانی کو صوبائی نشست پر کامیابی حاصل ہوئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ نتائج کے مطابق این اے 154سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواراحمد حسن ڈیہڑ نے کامیابی حاصل کی ا،این اے 155سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک عامرڈوگر کامیاب ہوئے ، این اے 156سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

این اے 157سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم زادہ زین قریشی نے کامیابی حاصل کی ، این اے 158(شجاع آباد)سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد ابراہیم خان نے کامیابی حاصل کی ،این اے 159(جلالپور پیروالہ) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواررانا قاسم نون نے کامیابی حاصل کی ۔