ضلع کشمورکندھ کوٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کاکلین سویپ، ایم ایم اے اورپی ٹی آئی کو شکست

جمعرات 26 جولائی 2018 23:35

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) ضلع کشمورکندھ کوٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کاکلین سوئیپ ایم ایم اے اورپی ٹی آئی کو شکست این اے 197 کشمورپر پیپلزپارٹی کے احسان الرحمٰن خان مزاری نی84ہزار07سو42ووٹ حاصل کرکے دوسری بارایم این ای منتخب ہوئے انکے مدمقابل متحدہ مجلس عمل کے امیدوار سردارشمشیرعلی خان مزاری47 ہزار03سو26ووٹ حاصل کرسکے ایم ایم اے پی ایس پانچ کے امیدوار این ای کی آزاد حیثیت سے انتخاب میں چارہزارووٹ حاصل کیئے ،جی ڈی ای کے عبدالغنی بجارانی دوہزارتین سوباسٹھ ،مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار میرفائق علی خان جکھرانی ایک ہزارپانچ سوبائیس ووٹ حاصل کیئے چارجماعتوں کے امیدواروں سمیت 19امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا آزاد امیدوار سلمان بجارانی تین ہزارتین سوچودہ ووٹ حاصل کرسکے دیگرکوئی خاطرخواہ کامیابی حاصل نہ کرسکے ڈی آرونے فارم 47 جاری کردیااسی طرح جاری کردہ صوبائی اسمبلی کے فارموں کیمطابق پی ایس 04کشمور Iپی پی پی کے حاجی عبدالرئووف خان کھوسو36ہزار05سو19ووٹ لیکردوسری بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے انکے مدمقابل مجلس عمل کے حمایت یافتہ تحریک انصاف کے امیدوار میر غالب حسین خان ڈومکی 23ہزار01سو21ووٹ حاصل کرسکے آل پاکستا ن مسلم لیگ کے نذیرحسین ایک سوچھے ووٹ حاصل کیئے جبکہ بقیہ 09آزادامیدوارکوئی خاطرخواہ نتائج نہ دے سکے کند ھ کوٹ پی ایس 05کشمورIIپر پی پی کے سردارغلام عابدخان سندرانی 29ہزار08سو09ووٹ حاصل کرکے چوتھی باررکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے انکے مدمقابل متحدہ مجلس عمل کے امیدوار حافظ ربنوازچاچڑ19ہزار06سو37ووٹ حاصل کرسکے سندھ یونائیٹڈپارٹی کے دلمراد ڈاہانی تین سوسینتیس ووٹ حاصل کرسکے 09آزادامیدوار کوئی خاطرخواہ نتائج حاصل نہ کرسکے۔