این اے 199 شکارپور2 ،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے غوث بخش مہر 62 ہزار 785 ووٹ لے کر کامیاب ، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 199 شکارپور 2 سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار غوث بخش مہر 62 ہزار 785 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل چھ امیدوار مدمقابل تھے جن میں سے غوث بخش مہر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے ذوالفقار علی کماریو 55 ہزار 987 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے عبداللہ 18 ہزار 663 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 49.75 فیصد رہی۔