ایک ایسا علاقہ جس نے کسی سیاسی پارٹی کو ناراض نہیں کیا

کراچی کے علاقے ضلع غربی سے تحریک انصاف،پیپلز پارٹی،متحدہ قومی مومنٹ اور تحریک لبیک کامیابی حاصل کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 جولائی 2018 13:30

ایک ایسا علاقہ جس نے کسی سیاسی پارٹی کو ناراض نہیں کیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2018ء) کراچی کے ضلع غربی نے کسی سیاسی جماعت کو ناراض نہیں کیا. گزشتہ روز پاکستان میں الیکشن 2018ء کے نتائج آنا شروع ہو گئے تھے۔اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہو گئی اور اب تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔

تحریک انصاف باقی صوبوں میں بھی حکومت بنانے کے لیے متحرک وہ گئی ہے اور انہوں نے آزاد امیدواروں سے رابطے بھی شروع کر دئیے ہیں۔پاکستان کے مخلتف شہروں سے مختلف پارٹیوں کے امیدوار منتخب ہوئے تاہم ایک ایسا بھی علاقہ ہے جس نے کسی پارٹی کو ناراض نہیں کیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی نے کسی سیاسی جماعت کو ناراض نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

کراچی کا ضلع غربی پانچ حلقوں پر مشتمل ہےانحلقوں میں این اے 248 ،این اے 249، این اے 250، این اے 251 اور این اے 252 شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف بھی کراچی کے اس ضلع سے نشست لینے میں کامیاب ہو ئی ہے۔پی ٹی آئی اس حلقے سے قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں لے اڑی ہے۔ جس میں این اے 249، این اے 250، این اے 252، پی ایس 113، پی ایس 116، پی ایس 103 اور پی ایس 122 شامل ہیں۔

جب کہ متحدہ قومی مومنٹ ضلع غربی سے ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔تحریک لبیک بھی اس علاقے میں سیٹ لینے میں کامیاب ہو گئی ہے اورتحریک لبیک بھی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پی ایس 115 پر کامیابی حاصل کرسکی ہے۔پیپلزپارٹی ضلع غربی میں ایک قومی اور 2 صوبائی نشست جیت سکی ہے۔پیپلز پارٹی نے جن نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ان میں این اے 248، پی ایس 112 اور پی ایس 104 شامل ہیں۔