این اے 18 صوابی۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر 78ہزار 970 ووٹ لے کر کامیاب، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 صوابی۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر 78ہزار 970 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے امیدوارمولانا فضل علی حقانی34 ہزار 217 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اے این پی کے امیدوار محمد اسلام خان26 ہزار 472 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43.39 فیصد رہی۔