این اے 188 لیہ 2- سے پاکستان تحریک انصاف کے نیاز احمد 1,09,420 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 18:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 188 لیہ 2- سے پاکستان تحریک انصاف کے نیاز احمد 1,09,420 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید محمد ثقلین بخاری 1,02,943 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد رمضان 37,491 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 64.02 فیصد رہی۔