Live Updates

سرگودھا، تحریک انصاف کی عام انتخابات میں ضلع سرگودھا میں 15 نشستوں پر مجموعی طور پر 9 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے دوسرے پوزیشن

جمعہ 27 جولائی 2018 21:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں ضلع سرگودھا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 15 نشستوں پر مجموعی طور پر 9 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے دوسرے پوزیشن حاصل کی صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں اپنے نام کر لیں، تفصیلات کے مطابق 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 10 حلقوں پر اپنے 15 امیدوار میدان میں اترارے تھے جس میں سے قومی اسمبلی کے تمام امیدوار کامیابی حاصل نہ کر سکے تاہم حلقہ این اے 88 سے ندیم افضل چل نے 1 لاکھ 15 ہزار 622 ،حلقہ این اے 89 سے اسامہ احمد میلہ نے 1 لاکھ 13 ہزار 422 ، این اے 90 سے ڈاکٹر نادیہ عزیز 85 ہزار 220 ، این اے 91 سے چوہدری عامر سلطان چیمہ 1 لاکھ 10 ہزار 246 جبکہ این اے 92 سے نعیم الدین سیالوی 65 ہزار 406 ووٹ حاصل کئے، یو قومی اسمبلی کی پانچ نشسوں پر مجوعی طور پر 4 لاکھ 89 ہزار 916 ووٹ ملے جبکہ صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں میں سے حلقہ پی پی 72 کے حسن انعام پراچہ نے 56 ہزار 441 ،پی پی 73 سے خالق داد نے 29 ہزار 949 ، پی پی 74 سے مہر انصر ہرل50 ہزار 84 پی پی 75 سے منیب سلطان چیمہ نے 61 ہزار 680 پی پی 76 فیصل فاروق چیمہ نے 60 ہزار 565 پی پی 77 سے حاجی محمد اقبال37 ہزار 797 ، پی پی 78 سے عنصر مجید نیازی46 ہزار 49 پی پی 79 سے فیصل جاوید گھمن نے 38 ہزار 923 ، پی پی 80 سے غلام علی اصغر 60 ہزار 500 جبکہ پی پی 81سے افتخار حسین گوندل 41 ہزار 300 ووٹ حاصل کئے اس طرح پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی میں 4 لاکھ 83 ہزار 282 ووٹ حاصل کئے ہیں،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات