منی لانڈرنگ کیس، فریال تالپور نی20لاکھ روپے زرضمانت جمع کرادیئے

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:00

منی لانڈرنگ کیس، فریال تالپور نی20لاکھ روپے زرضمانت جمع کرادیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنمااور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں 20 لاکھ روپے زرِضمانت جمع کرادیئے ہیں۔وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای)کی جانب سے درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ضمانت منظور کرنے کے ساتھ زر ضمانت کے طور پر 20 لاکھ روپے کے مچلکے ذاتی حیثیت میں جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

فریال تالپور اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ جسٹس عبدالرشید سومرو اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ کے سامنے پیش ہوئیںاور آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے آئینی درخواست دی۔فریال تالپور کی جانب سے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیئے جانے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم بینچ نے ان کی درخواست سے اتفاق نہیں کیا بعد ازاں ان کے وکلا نے 15 دن کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔