کراچی سے تحریک انصافی نے قومی اسمبلی کے حلقوں پرکلین سویپ کرلیا

کراچی سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر کامیاب

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:31

کراچی سے تحریک انصافی نے قومی اسمبلی کے حلقوں پرکلین سویپ کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) کراچی سے تحریک انصافی نے قومی اسمبلی کے حلقوں پرکلین سویپ کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ،اس طرح کراچی سے ایم کیو ایم کی 34 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ماضی میں کلین سویپ کرنے والی ایم کیو ایم صرف 4 نشستیں لے سکی ہے جبکہ سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔مذہبی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل کراچی سے قومی اسمبلی کی کوئی نشست حاصل نہیں کرسکا