Live Updates

عمران خان کے اگلے 12 سال تک اقتدار میں رہنے کی پیشن گوئی

پاکستان کا آنے والا وقت بہت شاندار ہوگا، کم از اکم اگلے 12 سال پاکستان بے پناہ عروج دیکھے گا، عمران خان کا اقتدار بھی اتنا ہی عرصہ قائم رہنے کا امکان: ماہرین علم نجوم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جولائی 2018 23:12

عمران خان کے اگلے 12 سال تک اقتدار میں رہنے کی پیشن گوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2018ء) عمران خان کے اگلے 12 سال تک اقتدار میں رہنے کی پیشن گوئی، ماہرین علم نجوم کی پیشن گوئی ہے کہ پاکستان کا آنے والا وقت بہت شاندار ہوگا، کم از اکم اگلے 12 سال پاکستان بے پناہ عروج دیکھے گا، عمران خان کا اقتدار بھی اتنا ہی عرصہ قائم رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے گیارہویں عام انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

تحریک اںصاف نے اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی کل 115 نشستوں پر فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کلین سوئپ کیا ہے، جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔

(جاری ہے)

تاہم آزاد امیدواروں کی شمولیت سے تحریک انصاف پنجاب میں بھی حکومت بنا لے گی۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی تحریک انصاف دوسری جماعتوں کے ساتھ ملک کر اتحادی حکومت قائم کریں گے۔ یوں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جماعت ملک کے اکثریتی علاقوں پر حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات میں عمران خان کی شاندار فتح کے حوالے سے ماہرین علم نجوم نے بھی ردعمل دیا ہے۔ ماہرین علم نجوم نے ایک حیران کن پیشن گوئی کی ہے۔

ماہرین علم نجوم کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اقتدار کا سورج طویل عرصے تک غروب نہیں ہوگا۔ آنے والے 12 سال پاکستان کیلئے بہت ہی بہترین ثابت ہونے والے ہیں۔ ان برسوں میں پاکستان بے پناہ ترقی کرے گا۔ جبکہ عین ممکن ہے کہ عمران خان ہی ان 12 برسوں کے دوران پاکستان کے وزیراعظم رہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ستارے اس وقت عروج پر ہیں۔ جبکہ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل ہی کئی ماہرین علم نجوم عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیشن گوئی کر چکے تھی، جو کہ اب درست ثابت ہوئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات