قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کی درخواستوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری

ہفتہ 28 جولائی 2018 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کی درخواستوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان انتخابی حلقوں میں این اے 13 مانسہرہ، این اے 126، این اے 129 اور این اے 131 لاہور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 154 اور این اے 157 ملتان، این اے 237 کراچی ملیر III اور پی پی 162 لاہور شامل ہیں۔غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مظفر گڑھ سے آزاد امیدوار عبدالحئی دستی کو 17 ووٹوں سے کامیاب قرار دیدیا گیا ہے۔ دوبارہ گنتی کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عبدالحئی دستی نے 17 ہزار 717 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدقابل عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیا 17 ہزار 700 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔