کراچی، خواجہ سہیل منصور کی این اے 239 ووٹوں میں دبارہ گنتی کی درخواست ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دی

ایم کیو ایم کے امیدوار 366 ووٹوں سے ہار ے،جہاں مسترد ووٹوں کی تعداد 3281 ہے

اتوار 29 جولائی 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نامزد امیدوار این اے 239 خواجہ سہیل منصور نے متعلقہ حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کو انتخابی ایکٹ 2017کی شق 95کی ذیلی شق 5کے تحت ووٹوں کی دبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرننگ آفیسر نے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مستر د کردیاہے،واضح رہے کہ حلقہ این اے 239 جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست امیدوار خواجہ سہیل منصور صرف 366 ووٹوں سے ہاریں ہیں اور جہاں مسترد ووٹوں کی تعداد 3281 ہے، رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کل صبح چیف الیکشن کمشنر اسلام آبادکے سامنے ایم کیو ایم کے خواجہ نوید احمد ایڈوکیٹ اور محفوظ یار خان ایڈوکیٹ ،این اے 239 کے امیدوار خواجہ سہیل منصور کی پٹیشن پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے چیف الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے امتیازی روئے کا فوری نو ٹس لیا جائے ،انتخابی نتائیج ،انتخانی عملے کی غفلت کے باعث پہلے ہی متنازعہ بن چکے ہیں اور انکے یہ عمل جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں ،لہذاتمام امید وارن کو مثاوی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔#