حالیہ بارشوں میں ریسکیو 1122عوام کو امداد فراہم کرنے میں پیش پیش

پیر 30 جولائی 2018 13:35

حالیہ بارشوں میں ریسکیو 1122عوام کو امداد فراہم کرنے میں پیش پیش
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) صوبے بھر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمدکی جانب سے مون سون کے لیے پہلے سے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی جس کہ تحت صوبے بھر میں ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا اور حالیہ بارشوں کے سلسلے میں ریسکیو 1122 نے مختلف گھروں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں بروقت اور بہترین خدمات فراہم کیں۔

ڈاکٹر خطیراحمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے متعدد زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ریسکیو ایمبولینس میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو1122 کی جانب سے واپڈا کالونی، تاروجبہ اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی کو گھروں سے نکالنے میں تاحال مصروف ہے اور اب تک سینکڑوں گھروں سے پانی نکالا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :