این اے 71 گجرات سے تحریک انصاف کے امیدوار کی ناکام امیدوار نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 30 جولائی 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2018ء) این اے 71 گجرات سے تحریک انصاف کے امیدوار کی ناکام امیدوار نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار محمد الیاس چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈی آر او اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکا موقف تھا کہ ریٹرننگ آفیسر نے این اے 71 سے ن لیگی امیدوار عابد رضا کو کامیاب قرار دیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ این اے 71 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل نہ ہونے تک الیکشن کمیشن کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکا جائے۔