Live Updates

تحریک انصاف پنجاب میں حقیقی تبدیلی لے کر آئے گی،ڈاکٹر نوشین حامد

شہباز شریف نے تعلیم و صحت کا بجٹ اورنج ٹرین پر خرچ کردیا جس کی وجہ سے آج لوگوں کو ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہی،،تحریک انصاف ایماندار افسران کو لے کر آے گی، تقریب سے خطاب

منگل 31 جولائی 2018 20:03

تحریک انصاف پنجاب میں حقیقی تبدیلی لے کر آئے گی،ڈاکٹر نوشین حامد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2018ء) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں حقیقی تبدیلی لے کر آئے گی،شہباز شریف نے تعلیم و صحت کا بجٹ اورنج ٹرین پر خرچ کردیا ،جس کی وجہ سے آج لوگوں کو ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہی اور نہ سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم مل رہی ہے،لوگوں اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں کی بجائے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخل کرا رہے ہیں ،ناقص منصوبہ بندی کے باعث پنجاب کے اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے ،تحریک انصاف ایماندار افسران کو لے کر آے گی،وہ پیر کے روز ایک تقریب سے خطاب کررہی تھی،ان کا مزید کہنا تھا عمران خان کاویژن پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے امریکہ سمیت تمام بڑے ممالک پاکستان کو آفرز کررہے ہیں ،بدقسمتی سے سابقہ حکومت کے قرضے بھی ہمیں ہی اتارنے پڑھیں گے،نواز حکومت نے پانچ سالوں میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے جس کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہوئی اور ڈالر آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے،تحریک انصاف اپنے سو روزہ پلان پر پہلے دن سے ہی کام شروع کردے گی ،نوجوانون کو نوکریاں دینا اور تعلیم و صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادیوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیحی ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات