Live Updates

عمران خان عوام سے کیا ہواہر وعدہ پورا کریں گے، ثوبیہ کمال

جمعہ 3 اگست 2018 21:49

لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے سٹیٹس کو کی حامی قوتوں کو شدید دھچکا لگا ہے، عمران خان واضح کہہ چکے ہیں کہ دھاندلی کی شکایت پر کوئی بھی حلقہ کھولنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کے باوجود احتجاج کی دھمکیاں دینا ناقابل فہم ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور ان کے اتحادیوں کو عوام نے مسترد کیا ہے اور انہیں ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خطاب سے عوام کو ایک امید کی کرن نظر آئی ہے،بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے اور کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، ہماری ترجیح سب سے پہلے کروڑوں عوام کو خط غربت کی لکیر سے اوپر لانا ہے اور اس کے ساتھ ہم ترقیاتی منصوبوں اور انفرا سٹر اکچر پر بھی توجہ دیں گے، انہوںنے کہا کہ امریکہ،برطانیہ،چین ، ترکی ، انڈیااو ر سعودی عرب سمیت تمام ممالک نے عمران خان کو کامیابی پر مبارکبا ددی ہے اور مستقبل میں ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جو پوری قوم کیلئے خوشی کا باعث ہے،انہوںنے مزید کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خوا ب کو پورا کریں گے، تحریک انصاف عوام کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کے مسائل حل کر کے اس اعتماد کی فضا کو مز ید بہتر بنائے گی ،ہمیں 22سالہ سیاست کا پھل مل گیا ہے،عمران خان عوام سے کیا ہواہر وعدہ پورا کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات