گراں فروشوں کے خلاف کاروائی،

83دکانداروں کو ایک لاکھ 21ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 4 اگست 2018 14:30

گراں فروشوں کے خلاف کاروائی،
رینالہ خورد۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) اسسٹنٹ کمشنر کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی 83دوکانداروں سے ایک لاکھ 21ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیاگیا --تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد محمد عمر مقبول نے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے 83دکانداروں کو اشیاخورد نوش مہنگے داموں فروخت کرنے ریٹ لسٹ اویزاں نہ کرنے پر ایک لاکھ 21ہزار روپیے جرمانہ عائد کرکے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کروادیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :