کوہاٹ: مسافر بس اور ٹینکر میں خوفناک تصادم ،15افراد جاں بحق،45زخمی
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر نے 13ہلاکتوں کی تصدیق کردی نگران وزیراعلیٰ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس،زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولت دینے کی ہدایت
ہفتہ 4 اگست 2018 20:25
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی جو سماری کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر نے 13افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 20افرادزخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔
ڈاکٹرز کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ جسٹس (ر)دوست محمد خان نے حادثے میں جانی نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.