جمشیددستی نے مفت بس سروس بندکردی

فنڈز کی کمی کے سبب فری بس سروس معطل کی گئی، جسے چند روز بعد بحال کردیا جائیگا ،ْ میڈیا کو آر ڈینیٹر جمشید دستی

منگل 7 اگست 2018 13:19

جمشیددستی نے مفت بس سروس بندکردی
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشیددستی نے عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بس سروس بندکردی ہے۔قومی اسمبلی کی تین اور ایک صوبائی نشست ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہوجانے والے جمشیددستی نے نہ صرف فری بس سروس ختم کردی بلکہ پانچوں بسوں کومقامی پیٹرول پمپ پر کھڑا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے اپنے انتخابی حلقے این اے 182 سمیت قریبی علاقوں میں شہریوں کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے 2010ء کے بعد مفت بس سروس شروع کی تھی اور ان بسوں میں سفر کرنیو الے شہریوں سے کرایہ وصول نہیں کیاجاتاتھا۔جمشیددستی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل غوری کاکہناہے کہ فنڈز کی کمی کے سبب فری بس سروس معطل کی گئی، جسے چند روز بعد بحال کردیا جائیگا۔