عمران خان کی آمد سے قبل پشاور کی سڑکوں پر پانی سے چھڑکاؤ کیا گیا
نامزد وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول کے پشاور کی سڑکوں پر سفر کرتے رہے
مقدس فاروق اعوان منگل 7 اگست 2018 15:48
(جاری ہے)
اس موقع پر عمران خان اور پرویز خٹک پشاور کی ٹریفک صورتحال پر بحث کرتے ہیں۔
پرویز خٹک کہتے ہیں کہ اس ٹریفک میں عمران خان کے علاوہ اور کوئی بھی بغیر پروٹوکول کے سفر نہیں کر سکتا۔عمران خان کہتے ہیں کہ لاہور میں تو شریف خاندان کا کوئی بچہ بھی آ جاتا تھا تو اس کے لیے ٹریفک روک دی جاتی تھی۔تاہم عمران خان کی پشاور آمد پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہی اور عمران خان بھی عام شہریوں کی طرحگاڑی میں سفر کرتے رہے۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان کے لیے نامزد عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر وکیل کی بجائے خود سوالات کے جواب دینے کیلئے نیب آفس پشاور پہنچے۔عمران خان نارمل سیکیورٹی میں نیب آفس پہنچے اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور سابق اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نیب کی جانب سے 15 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ عمران خان کو دیا گیا تھا۔ ۔سرکاری ہیلی کاپٹر کیس میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور کئی افسران پہلے ہی اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔سیاسی مبصرین کی طرف سےعمران خان کے اس فیصلےکو سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے عمران خان پاکستان کے متوقع وزیراعظم ہیں۔انہوں نے احتساب کی بات کی اور یہ اچھی بات ہے کہ انہوں نے احتساب کا عمل خود سے شروع کیا اور نیب آفس میں خود جواب دینے کے لیے پہنچے۔مزید اہم خبریں
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے سردار سلیم حیدر کو نامزد کردیا
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.