لاہور مخالف گروپ کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل،لواحقین کا پنجاب اسمبلی ، عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج
جاں بحق ہونیوالوں میں 3سگے بھائی قربان علی، عبدالرشید اور بشیر احمد بھی شامل ،دیگر دو افراد کی شناخت تنویر علی اور قادر علی کے نام سے ہوئی دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 4افراد ہلاک ہوچکے ،ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
منگل 7 اگست 2018 17:56
(جاری ہے)
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔
5افراد کے قتل کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیں ۔جاں بحق ہونے والوں میں 3سگے بھائی قربان علی، عبدالرشید اور بشیر احمد بھی شامل ہیں جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تنویر علی اور قادر علی کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 4افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔ایس پی کینٹ بلال افتخار تفتیش کی نگرانی کریں گے۔ڈی آئی جی نے ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں لاکرمتاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔پانچ افراد کی ہلاکت پر لواحقین مشتعل ہوگئے اور انصاف کے حصول کے لیے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔لواحقین نے پہلے لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر جانے کا ارادہ کیا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے احتجاج کو مال روڈ منتقل کردیا۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو مال روڈ جانے سے روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی جا پہنچے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔بعد ازاں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ایف آئی آر درج کرنے اور 24گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، جس پر مظاہرین احتجاج ختم کرتے ہوئے مال روڈ سے منتشر ہوگئے تاہم لواحقین بعد میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر بھی پہنچے اور احتجاج کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.