لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا

لاہورہائیکورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست الیکشن کمیشن کوبھجوا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 7 اگست 2018 19:22

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 اگست 2018ء) :لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا۔این اے 106 فیصل آباد سے مسلم لیگ(ن)کے رانا ثنا اللہ کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔لاہورہائیکورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست الیکشن کمیشن کوبھجوا دی۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے نثار جٹ کو شکست دی تھی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ 1 لاکھ 6 ہزار 319 ووٹ حاصل کرکے فتحیاب ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اور تحریک اںصاف کے رہنما نثار جٹ کے درمیان ووٹوں کا مارجن بہت کم رہا۔ اس حلقے کے نتائج کے بعد تحریک انصاف کے تحریک اںصاف کے رہنما نثار جٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

تحریک اںصاف کے رہنما کی درخواست پر این اے 106 میں ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار رانا ثناء اللہ کے ووٹ کم ہوگئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے ووٹوں کی لیڈ 2540 سے کم ہو کر 2223 ہوگئے ہیں۔ تاہم ووٹ کم ہونے کے باوجود رانا ثناء اللہ کی جیت برقرار رہی ہے۔ جس پر نثار جٹ نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عدالت نے نثار جٹ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس مامون الرشید شیخ نے ہارنے والےامیدوارڈاکٹرنثار کی درخواست پرسماعت کی اور فیصلہ سنایا۔لاہورہائیکورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست الیکشن کمیشن کوبھجوا دی۔