پرائیویٹ سکولزنے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کوغیرمربوط منصوبہ بندی قراردیدیا

چھٹیوں کے اعلان کے اگلے ہی روز موسم میں تبدیلی ناقص حکمت عملی کوظاہر کرتی ہے،طلبہ کانقصان ہورہاہے،سیدانس تکریم

جمعرات 9 اگست 2018 21:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے وزیراعلیٰ کی طرف سی14اگست تک چھٹیوں کے اعلان کو غیرمربوط منصوبہ بندی کے مترادف قراردیاہے۔

(جاری ہے)

نجی سکولزریگولیٹری اتھارٹی کے منتخب ممبرسیدانس تکریم کاکاخیل نے چھٹیوں کے اعلان پر تحفظات ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ گرمی کے باعث وزیر اعلی کی طرف سے چھٹیوں کے اعلان کے اگلے ہی روز موسم میں تبدیلی اور سردعلاقوں میں چھٹیوں کی توسیع غیرمربوط حکمت عملی کوظاہر کرتی ہے معاملے پرمحکمہ تعلیم کی خاموشی فرمانبرداری معیارتعلیم کوروزبروزپیچھے کی طرف دھکیل رہاہے والدین اوربچوں کی چھٹیوں پر واہ واہ سے دراصل طلبہ کے مستقبل کو نقصان پہنچ رہاہے ہم ملک کوپانچ سالہ منصوبوں سے سالانہ اور سالانہ سے ماہانہ اور اب اداروں اور حکومت کو SOS کی بنیاد پر چلا رہے ہیں کسی بھی ادارے کی اپنی پالیسی اور منصوبہ بندی پر کام نہیں ہورہا اور اگر کچھ کام ہو بھی جائے تو اس پرعمل نہیں ہوتاانہوں نے کہاکہ 15 مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں دینا جوپہلے 15 جون سے ہواکرتی تھی پھر نجی سکولوں پر چھاپے مارنا ،اداروں اور مالکان کی بے عزتی کرنا پھر سکولوں کا کھلنا اوردوبارہ 6 اگست سے چھٹیوں میں توسیع اور ادارے بند کروانا اور اگلے دن موسم کا اچھاہو جانا ثابت کرتا ہے کہ ہماری کوئی مربوط منصوبہ بندی نہیں ہے انہوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم سے دراخواست کی کہ ہرجماعت کے ہرمضمون کیلئے پیریڈ کاتخمینہ لگاکرسرکاری چھٹیوں کے شیڈول کااعلان کیاجائے اگرایساممکن نہیں تو پھر نصاب میں کمی کی جائے انہوںنے سپیشل سیکرٹری ارشدخان کی جانب سے نجی سیکٹر کی گزارشات پربحث اور پالیسی مرتب کرنے کی یقین دہانی پر انکاشکریہ ادا کیا۔