بنوں، اکرم خان درانی اور شرین مالک پر موٹر سائیکل بم دھماکوںمیں ملوث اہم ملزمان گرفتار

جمعرات 9 اگست 2018 23:13

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) سپیشل پولیس یونٹ بنوں نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور حلقہ پی کے 89کے اُمیدوار شرین مالک پر موٹر سائیکل بم دھماکوںمیں ملوث اہم ملزمان گرفتار کر لئے سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے حالیہ الیکشن مہم کے دوران اکرم خان درانی سابقہ وزیر اعلیٰ ، وفاقی وزیر اُمیدوار برائے NA-35 اور شیرین مالک اُمیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ PK-89پرریموٹ کنڑول موٹر سائیکل بم حملوں میں ملوث دہشت گردملزمان صدیق اللہ ولد زریم خان سکنہ مائزر دتہ خیل (شمالی وزیر ستان ) اور قدر آیاز ولد عیسیٰ خان سکنہ گربز بکا خیل بنوںکے بارے میں مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے گرفتار دہشت گرد صدیق اللہ کا تعلق کمانڈر اختر محمد عرف عبداللہ وزریرستانی تحریک طالبان پاکستان گرو پ سے ہے جو افغانستان سے دہشت گردی کے منصوبے سے ٹیم کے ساتھ پاکستان میں الیکشن کے دوران کاروائی کرنے کے لئے آیا تھا جبکہ قدر آیاز اس گروپ کا مقامی سہولت کار تھا پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش مزید دہشت گردی کے منصوبوں کا اعتراف کیا ہے اکرم خان درانی اور شیرین مالک پر ہونے والے بم حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

جن کے انکشافات سے مزید اہم گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔